• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

نمازوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قضاء عمری پڑھنا

استفتاء

اہل بدعت جو قضائے عمری کی نماز پڑھتے ہیں اس میں بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ ہم نے یہ چار رکعات پڑھ لی تو اب سب نماز یں معاف ہوگئی بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد یہ ہیں کہ نمازوں میں جو کمی رہ گئی ہے وہ پوری ہوجائےتو کیا اس غرض سے یہ نماز پڑھنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس غرض سے مخصوص نوافل پڑھنا شرعا ثابت نہیں۔باقی جو نمازیں فوت ہو جائیں ان کی ادائیگی بہرحال ضروری ہے ایک دن کی فوت شدہ نماز وتر سمیت چھ شمار ہوں گی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved