- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرا سوال ہے یہ کہ کیا نفل نماز میں سجدہ کی حالت میں اردو الفاظ میں دعا مانگ سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نفل نمازکے سجدوں میں دعائیں مانگنے میں تفصیل ہے جو حسبِ ذیل ہے:(1) اس دعا کے الفاظ ایسے ہوں جو قرآن و سنت میں وارد ہوئے ہوں ، یعنی ماثور دعائیں سجدہ کی حالت میں مانگی جائیں، یہ عمل جائز ہے۔(2) ماثور دعاؤں کے علاوہ دیگر دعائیں عربی زبان میں مانگی جائیں، اگر یہ دعائیں ایسی ہوں جنہیں مخلوق سے مانگنا محال ہو تو یہ بھی جائز ہے۔(3) اگر غیر ماثور دعائیں ایسے عربی الفاظ میں مانگی جائیں جو لوگوں کے کلام کے مشابہ ہو، یا ان کو مخلوق سے بھی مانگا جا سکتا ہو، تو ایسی دعا کرنا جائز نہیں۔(4) عربی زبان کے علاوہ دیگر کسی زبان مثلاً فارسی، اردو، پشتو، سندھی اور بلوچی میں دعائیں کرنا جائز نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved