- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ قرآن میں ہے : كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗؕ … كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍ تو کیا نفخہ اولی کے بعد عرش و کرسی ،لوح و قلم جنت و جہنم سب فنا ہوجائیں گے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فنا کی دو قسمیں ہیں :
1: فنائے امکانی ․․․ یعنی ایک چیز کا فنا ہو سکنا2: فنائے عملی ․․․ یعنی ایک چیز کا فنا ہو جاناان چیزوں (عرش ، کرسی، لوح و قلم ) میں فنا ء عملی نہیں البتہ فناء امکانی ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہیں تو فنا کر سکتے ہیں گو کہ فنا کریں گے نہیں، اور ذات باری تعالیٰ نہ تو میں فنائے عملی ہے اور نہ ہی فنائے امکانی ہے۔ اس لیے باری تعالیٰ کے اور ان چیزوں کے باقی ہونے میں فرق ہے، یہ چیزیں باری تعالیٰ کی صفتِ ابدیت میں شریک نہیں ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved