- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
بچوں کی یونیورسٹی کی فیس جو اگلے دو تین ماہ میں ادا کرنی ہے اس کے جو پیسے موجود ہیں اکاؤنٹ میں اس پہ بھی زکوۃ ادا کرنا ہو گی؟جزاک اللہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کی زکوٰۃ ادا کرنے کی جو تاریخ مقرر ہے (مثلاً 2 رمضان)، اس تاریخ کو آپ کے پاس جو رقم موجود ہو، اس کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے، خواہ آپ نے اس رقم کو آئندہ کسی ضرورت میں خرچ کرنا ہو، جیسے بچوں کی تعلیمی فیس جو آپ نے آنے والے دو تین ماہ میں ادا کرنی ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved