• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

نومولود کے کان میں اذان واقامت کہنے کا طریقہ

استفتاء

نو مولود کے کان میں اذان واقامت کہنے کا کیا طریقہ ہے؟ تفصیل سے آگاہ فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نو مولود کے کان میں اذان واقامت کہنے کے لیے یہ کام کیے جائیں:
1: بچے کی پیدائش کے بعد اسے نہلا دھلا کر پاک صاف کپڑے پہنا دیے جائیں۔2: جس شخص نے بچے کے کان میں اذان و اقامت کہنی ہے اسے چاہیے کہ بچے کو ہاتھوں میں اٹھا لے اور قبلہ رخ کھڑا ہو جائے۔3: اذان و اقامت کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے بچے کے دائیں کان میں اذان کہے اور پھر بائیں کان میں اقامت۔4: ”حی علی الصلوٰۃ“ اور ”حی علی الفلاح“ کہتے وقت گردن کو دائیں اور بائیں جانب گھما لے۔5: آواز بہت زیادہ بلند نہ کرے بس اتنی ہو کہ بچے کے کان میں پہنچ جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved