• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مٹی کے برتن کو کیسے پاک کریں؟

استفتاء

مٹی کے برتن کو اگر” کتا“ چاٹ لے یا اس پر پیشاب کر دے تو اس کو کیسے پاک کیا جائے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر برتن ایسا ہو جس میں نجاست سرایت نہ کرتی ہو تو وہ صرف تین مرتبہ دھونے سے پاک ہو جاتا ہے۔جو برتن نجاست کو جذب کر لیتا ہو، جیسے مٹی کا برتن یا اس جیسا کوئی اور برتن ۔ تو فتویٰ اس قول پر ہے کہ تین مرتبہ دھونے اور ہر مرتبہ خشک کرنے سے ایسا برتن پاک ہو جاتا ہے۔خشک کرنے سے مراد یہ ہے کہ پانی کا ٹپکنا بالکل بند ہو جائے۔ یعنی ایک بار اچھی طرح دھوئیں، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو پھر دوسری اور تیسری بار بھی اسی طرح دھوئیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved