• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

منبر کے کتنے زینے ہونے چاہییں؟

استفتاء

ایک حدیث میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم ممبر پر چڑھے آمین کہا ، پھر دوسرے زینے پر چڑھے تو آمین کہا، پھر تیسرے پر چڑھے تو پھر آمین کہا۔ پوچھنے پر فرمایا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے تین لوگوں پر بد دعا کی میں نے اس پر آمین کہا۔ سوال یہ ہے کہ اس حدیث سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ منبر کے زینے تین ہونا ضروری ہے، جب کہ بعض مساجد میں دو زینوں والے منبر بھی ہوتے ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تین زینوں والا منبر اعلیٰ، اوسط اور ادنیٰ تینوں درجات پر مشتمل ہوتا ہے ، اس لیے بہتر یہی ہے کہ منبر کے زینے تین ہوں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر مبارک کے تھے۔ لیکن منبر کے زینوں کی حتمی تعداد شریعت نے متعین نہیں فرمائی کہ تین ہی ضروری ہیں اس سے کم زیادہ نہیں ہو سکتے، کیوں کہ اس چیز کا تعلق ضرورت اور حاجت کے ساتھ ہے، مجمع کم ہو تو تین سے کم اور مجمع زیادہ ہو تو تین سے زیادہ بھی رکھے جا سکتے ہیں۔ شریعت مطہرہ نے اس معاملہ میں لوگوں کی راحت اور آسانی کو ملحوظ رکھا ہے، اس لیے تین سے کم یا زیادہ کو حدیث پاک کے خلاف کہنا درست نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved