- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
مسجد میں ایک بچے نے پیشاب کردیا صفوں کو نکالنا مشکل ہے اب صفوں کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسی قالین جسے نکالنا بہت مشکل ہو اس کو پاک کرنے کی دو صورتیں ہیں۔پہلی صورت: کوئی موٹا کپڑا پانی میں بھگو کر قالین کے اس ناپاکی والے حصہ پر اچھی طرح رگڑا جائے پھر اس حصہ کو خشک کر لیا جائے، یہ عمل اچھی طرح تین بار کیا جائے تاکہ ناپاکی کے اثرات ختم ہو جائیں۔دوسری صورت : آج کل مارکیٹ میں ایسے کیمیکل دستیاب ہیں جو پیشاب وغیرہ کی بدبو اور اثرات کو ختم کر دیتے ہیں، ایسے کیمیکل کے ذریعے اس حصہ کو صاف کر لیا جائے۔ اس طرح قالین پاک ہو جائے گی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved