• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مسجد بند ہونے کی وجہ سے کمرہ میں جماعت کروانا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ ہماری مسجد بند ہے اورہم کمرے میں تین آدمی رہتے ہیں کیا ہم کمرے میں جماعت کروا سکتے ہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگرحالات کی وجہ سے مسجد میں پنج وقتہ نمازباجماعت پڑھنا ممکن نہ ہو تو گھریا کمرہ میں جماعت کرائی جا سکتی ہے اگر محلہ کی مسجد میں اذان ہوچکی ہے تو گھر یا کمرہ میں پنج وقتہ نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے صرف اقامت کہی جائے گی، اذان کہنے کی ضرورت نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved