• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مسبوق کا آخری قعدہ میں امام کے ساتھ تشہد ،درود اور دعا پڑھنا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ اگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور ہم مسبوق ہوں تو امام کے ساتھ آخری قعدہ میں ہم تشہد کی مقدار پڑھیں گےاور سلام پھیرنے کے بعد ہم بقیہ رکعات ادا کریں گے لیکن اگر مکمل تشہد اور درود اور دعا پڑھ کر سلام پھیر کر بقیہ رکعات مکمل کریں گے تو آخر میں سجدہ سہو کریں گے یا نہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسبوق جب امام کے ساتھ آخری قعدہ میں ہوتوصرف تشہد پڑھے گا، درود شریف اور دعا نہیں پڑھے گا، اس کی بہتر صورت یہ ہے کہ تشہد کو اس طرح ٹھہرٹھہر کر پڑھا جائے کہ امام کے سلام پھیرنے تک تشہد ختم ہوجائے۔اگر مسبوق نے بھولے سے درود شریف اور دعا بھی پڑھ لی تو بھی نماز درست ہو جائے گی اور امام کی اقتداء میں ہونے کی وجہ سے اس پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved