- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میں نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں گیا تو دیکھا ہے جماعت کی دو رکعت ہو چکی تھیں، تو میں نے امام کی اقتدا کی۔ آخری رکعت میں امام نے سجدہ سہو کرنا ہو تو اس وقت کیا میں سجدہ سہو کروں گا یا امام کے سجدہ سہو کرتے وقت میں باقی نماز پورا کرنے کےلیے کھڑا ہو جاؤں گا ؟ وضاحت سے جواب فرما دیجیے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسی صورت میں جب امام سجدہ سہو کے لیے دائیں طرف سلام پھیرے تو آپ اس کے ساتھ سلام نہ پھیریں ، مگر اس کے بعد جب امام سجدہ سہو کرے تو آپ بھی ان کے ساتھ سجدسہو کریں ، اور پھر آخر میں امام کے سلام پھیرتے وقت اٹھ کر بقیہ نماز مکمل کریں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved