• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

معانی کی تعبیر کے لیے الفاظ کا مختلف ہونا تعارض نہیں

استفتاء

آج کے سبق میں آپ نے فرمایا: قبر کے تین سوالوں میں سے ایک سوال یہ ہو گا”مَنْ نَبِیُّکَ؟“لیکن کل آپ کا ایک کلپ دیکھ رہا تھا، اس میں آپ نے فرمایا تھا کہ قبر کے سوالات میں ایک سوال یہ ہو گا:”مَاتَقُوْلُ فِیْ ھٰذَا الرَّجُلِ؟“
اور یہ دونوں باتیں آپ نے حدیث سے پیش کی ہیں۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ دونوں میں سے اصل کون سی ہے؟ کیونکہ دونوں متعارض ہیں، اس لیے ان کی وضاحت مطلوب ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دونوں احادیث درست ہیں۔سوال ایک ہی ہے جس میں نبوت پر ایمان کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اس سوال کی تعبیر کے لیے دو قسم کے الفاظ لائے ہیں اور کلام فصیح میں ایسا ہونا تعارض نہیں ہوتا بلکہ لائقِ تحسین ہوتا ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved