- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ہمارا مرغوں کا کاروبار ہے، اس میں ہم لڑاکے مرغے بھی پال کر بیچتے ہیں، لیکن خریدار ان کو لڑاتے ہیں اور بازی بھی لگاتے ہیں۔ تقریباً ننانوے فیصد لوگ یہی کرتے ہیں یعنی لڑانا اور بازی لگانا۔ چونکہ ہم نے پال کر بیچنا ہی ہے تو اس صورت میں ان کو پالنا اور بیچنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پرندوں اور جانوروں کو پالنا اور ان کی خرید و فروخت جائز ہے، البتہ ان کولڑانا اور ان پر جوا لگاناحرام ہے، یہ سخت گناہ کے کام ہیں۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ خود ان افعال کے جواب دِہ ہوں گے، بیچنے والا ذمہ دار نہ ہو گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved