• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کیا ان ایام میں اپنی اولاد کے لیے خصوصی دعائیں کرنا ثابت ہے؟

استفتاء

ایک ورق عرب سے مجھے کسی نے واٹس ایپ کیا ہے۔ جس میں یہ ہے کہ ذوالحج کی سات، آٹھ، نو اور دس تاریخ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لیے دعائیں مانگی تھیں اس لیے ہمیں بھی ان ایام میں اپنی اولاد کے حق میں خصوصی دعائیں کرنی چاہییں۔ معلوم یہ کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اس ورق میں لکھی باتیں درست ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے اہل و عیال کے بارے میں مانگی گئی دعا ئیں قرآنِ کریم کی سورت ابراہیم  میں موجود ہیں ۔ کافی تلاش کے باوجود اس بات کی صراحت نہیں مل سکی کہ آپ علیہ السلام نے یہ دعائیں  کس مہینا  اور کس مقام پہ  مانگی تھیں۔ اس لیے آپ کی طرف سے ارسال کردہ ورق کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔ 
باقی اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ ذوالحج کا پہلا عشرہ بہت فضیلت ،  برکت  اور قبولیت والا ہے، احادیث مبارکہ میں اس عشرہ کے حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف فضائل بیان فرمائے ہیں۔ اس لیے ان ایام میں اپنی دعاؤں کو  اہل و عیال تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے آسانی اور راحت والا معاملہ فرمائے۔ 
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء 
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved