- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خلیفہ بِلا فصل حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت پہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اتفاق اور اجماع تھا، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
“أجمع أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم و استخلفوا أبا بكر رضي الله عنه”(المستدرک علی الصحیحین: حدیث نمبر4476)
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اجماع اور اتفاق کیا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفہ منتخب کر لیا۔امام محمد بن ادریس الشافعی رحمہ اللہ (ت: 204ھ)فرماتے ہیں:
“وما أجمع المسلمون عليه من أن يكون الخليفة واحدا فاستخلفوا أبا بكر”(کتاب الاعتقاد للبیہقی: حدیث نمبریہقی: حدیث نمبر354)
ترجمہ: مسلمانوں(صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) نے اس بات پہ اجماع کیا کہ خلیفہ وقت ایک ہی ہونا چاہیے ، چنانچہ انہوں نےحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو منصبِ خلافت کے لیے چن لیا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved