• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کھانے کے شروع، درمیان اور آخر کی دعا

استفتاء

کھانا کھانے سے پہلے، کھانے کے درمیان (یعنی اگر دعا پہلے پڑھنا بھول جائیں تو) اور کھانے کے آخر کی دعا کون سی ہے؟ حدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں!

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کھانا شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھی جائے: ”بِسْمِ اللهِ وَبَرَكَةِ اللهِ“ اگر شروع میں دعا پڑھنا بھول جائیں تو یہ دعا پڑھیں: ”بِسْمِ اللّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ“اور کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھی جائے: ”اَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ“ ۔ واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved