• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کھانا کھاتے وقت سلام کرنا اور کھانے کے لیے بیٹھنےکا مسنون طریقہ

استفتاء

1: کوئی شخص کھانا کھا رہا ہو تو اسے سلام کرنا یا کسی نے سلام کیا ہو تو کھانے کے دوران اس کا جواب دینا کیسا ہے؟2: کھانا کھاتے وقت بیٹھنے کا مسنون طریقہ کیا ہے ؟حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

[۱]: اگر کوئی شخص کھانے میں مشغول ہو تو اسے سلام کرنا خلافِ سنت ہے اور اگر کسی نے کھانا کھانے میں مشغول شخص کو سلام کر لیا تو اس شخص پر جواب دینا واجب نہیں ہوتا۔ہاں البتہ کوئی شخص کھانا کھانے کی حالت میں ازخود سلام کر لے یا کسی کے سلام کا جواب دے دے تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں ۔[۲]: کھانے کے لئے بیٹھتے وقت مسنون یہ ہے کہ دونوں قدم کھڑے کر کے بیٹھا جائے (اکڑوں بیٹھنا) یا بائیں پاؤں کو بچھا لیا جائے اور دائیں پاؤں کو کھڑا کر لیا جائے۔ اگر اس کے علاوہ کوئی اور صورت اختیار کی جائے مثلاً چہار زانو بیٹھا جائے تو یہ بھی جائز ہے البتہ اسے کھانے کیلئے بیٹھنے کی مسنون صورت نہ کہیں گے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved