- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میں ایک گیس اسٹیشن (یعنی پیٹرول پمپ) پر کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن وہاں لاٹری ٹکٹ بھی فروخت کیے جاتے ہیں۔ چونکہ لاٹری جُوا (گیمبلنگ) میں شمار ہوتی ہے، تو کیا ایسی جگہ پر کام کرنا شرعاً حرام ہوگا؟واضح رہے کہ وہاں اصل اور زیادہ تر کاروبار پیٹرول/گیس کی فروخت کا ہے، البتہ اس کے ساتھ ساتھ لاٹری ٹکٹ بھی بیچے جاتے ہیں۔ براہِ کرم اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
گیس اسٹیشن میں لاٹری والے معاملہ سے متعلق کوئی کام ملے تو ملازمت نہ کریں، اگر دیگر کوئی کام ملے تو کر سکتے ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved