• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

جہاں سورج غروب نہ ہو وہاں افطار کا وقت

استفتاء

عرض یہ ہے کہ جہاں پر چھ مہینے دن اور چھ مہینے رات رہتی ہے وہاں روزہ کیسے افطار کریں گے ۔حالانکہ ہمارے ہاں تو سورج کے غروب ہونے کے وقت روزہ افطار کر لیا جاتا ہے اور وہاں تو سورج غروب ہی نہیں ہوتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس سلسلے میں اقوال مختلف ہیں لیکن سب سے راجح اور بہتر اور قابل عمل قول یہ ہے کہ اِن علاقوں سے قریب تر وہ علاقہ جہاں چوبیس گھنٹے میں دن رات پورے ہو جاتے ہیں، ان میں جس نماز کا جو وقت ہو، اِن علاقوں میں بھی اس وقت نماز پڑھی جائے مثلاً اگر قریب ترین معتدل علاقے میں نمازِ مغرب نوبجے ہوتی ہے اور عشاء ساڑھے دس بجے تو اِن میں بھی مغرب اور عشاء بالترتیب 9بجے اور ساڑھے دس بجے پڑھی جائے۔ اوراسی طرح رمضان المبارک اور اس کے روزوں کی ابتداء اورانتہاء کا اندازہ لگانے میں بھی سورج طلوع وغروب ہونے والے قریبی ملک کے حساب کا اعتبار ہوگا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved