- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ہماری مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے جو قالین بچھائی گئی ہیں وہ ایصالِ ثواب کی ہیں۔ امیر اور غریب دونوں کے لیے اس پر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مساجد میں جو چیزیں دی جاتی ہیں وہ نفلی صدقہ ہوتی ہیں کیونکہ واجب صدقہ (زکوٰۃ، صدقۃالفطر، روزہ یا قسم توڑنے کا کفارہ، فدیہ وغیرہ) مسجد میں دینا جائز نہیں ہوتا۔ اس لیے مساجد میں موجود اشیاء امیر، غریب سب کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔ آپ کی مسجد کے امیر غریب سب لوگ اس قالین پر بلا جھجک نماز ادا کر سکتے ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved