• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ارہاصات کسے کہا جاتا ہے؟

استفتاء

ایک کتاب میں لفظ ارہاصات پڑھا ہے ، ا س کا کیا معنی اور مطلب ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لفظ اِرہاص ”رہص“ سے نکلا ہے، ”رہص“ سنگ بنیاد کو کہتے ہیں۔ انبیاء علیہم السلام کی دنیا میں تشریف آوری یا ان کے دعویٰ نبوت سے پہلے حق تعالیٰ کچھ ایسی نشانیاں ظاہر فرماتے ہیں جو خرقِ عادت(خلافِ عادت) ہونے میں معجزات کی طرح ہوتی ہیں اور ایسی نشانیاں چونکہ نبوت کے اثبات کا مقدمہ اور اس کی تمہید ہوتی ہیں، اس لیے ان کو ”اِرہاص“ کہا جاتا ہے۔ چنانچہ: اصحابِ فیل کی ہلاکت کا واقعہ۔ بتوں کا منہ کے بل گر پڑنا۔ فارس کے مجوسیوں کی ایک ہزار سال سے جلائی ہوئی آگ کا ایک لمحہ میں بجھ جانا۔ کِسریٰ کے محل کا زلزلہ اور اس کے چودہ کنگروں کا منہدم ہو جانا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کے بدن سے ایک ایسے نور کا نکلنا جس سے ’’بُصریٰ‘‘ تک کے محل روشن ہو گئے۔یہ سب واقعات ”اِرہاصات“ کہلاتے ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے پہلے ہی ’’مبشرات‘‘ بن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے اثبات کا مقدمہ بنے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved