• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

امام مسجد کی مالی معاونت کرنے کا حکم

استفتاء

عرض یہ ہے کہ ایک امام صاحب عمرہ کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے۔جس مسجد میں امامت کے فرائض سر انجام دیتے تھے اس مسجد کی کمیٹی والوں نے نمازی حضرات کی خدمت میں اعلان کیا کہ ہم مسجد کی طرف سے اپنے امام صاحب کی کچھ معاونت کرتے ہیں اور امام صاحب کو 15 ہزار روپے پیش کیے اور ان نمازیوں میں مسجد کو ماہانہ چندہ دینے والے حضرات بھی موجود تھے۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کمیٹی اور انتظامیہ مسجد کا اپنے امام صاحب کی اس طرح مسجد کے فنڈ سے معاونت کرنا یا دیگر ضروریات کے لیےمعاونت کرنا شرعی طور پر جائز ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر مقتدیوں نے رقم جمع کی ہے اور امام مسجد کو دی ہے تو امام صاحب کا اس رقم سے تعاون کرنا درست ہے اور امام صاحب کے لیے وہ رقم لینا بھی درست ہے ۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved