- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
وہ حدیث بتا دیں کہ جس کا مفہوم ہے کہ جو امام بنے اس کو چاہیے کہ ہلکی پھلکی نمازپڑھائے
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر کی ہے، درج ذیل ہے:عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ، فَإِنَّ مِنْهُمُ الضَّعِيفَ وَالسَّقِيمَ وَالْكَبِيرَ، وَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِنَفْسِهِ فَلْيُطَوِّلْ مَا شَاءَ.صحیح بخاری ، رقم الحدیث:703
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا، جب کوئی تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے تو اسے چاہئیے کہ ہلکی نماز پڑھائے کیونکہ جماعت میں ضعیف بیمار اور بوڑھے (سب ہی) ہوتے ہیں، اور جب تم میں کوئی اکیلے نماز پڑھے تو جس قدر جی چاہے لمبی کر سکتا ہے۔واللہ ا علم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved