- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اجتماعی قربانی کے موقع پر ہم نے حصوں کی اجتماعی رقم سے کچھ چھریاں اور بگدا خریدا تھا۔ تین چار چھریاں تو قصائی کو دے دی تھیں اور ایک چھری اور بگدا ہم لے کر آ گئے تھے۔ نیز کھال بھی وہیں چھوڑ دی تھی کیونکہ کھال کوئی لیتا ہی نہیں۔اجتماعی رقم سے خریدی گئی ان چیزوں کا کیا حکم ہے؟ اور کیا کھال کسی غریب کو دیے بغیر چھوڑ دینا درست ہے؟ کیونکہ کھال کی خرید و فروخت ہمارے ہاں نہیں ہوتی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1: اجتماعی قربانی کے شرکاء کو مطلع کر دیا جائے کہ یہ سامان اجتماعی رقم سے خرید تھا۔ ان کی اجازت سے جہاں استعمال کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔2: اگر کھال کی خرید و فروخت کا سلسلہ نہ ہو اور نہ ہی اسے خود استعمال کرنا مقصود ہو تو مجبوراً تلف کرنے کی غرض سے وہیں چھوڑ سکتے ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved