• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

عدت کے مسائل

استفتاء

عرض یہ ہے کہ کسی جاننے والوں کی وفات ہو گئی ہے کورونا سے اُن کی اہلیہ عدت کے مسائل پوچھ رہی ہیں ۔کسی نے اُن سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر کے گارڈن میں بھی نہیں جا سکتیآپ پلیز کوئی تحریر یا آڈیو میسج بھیج دیجیے جس سے مزید رہنمائی ہو سکے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عدت کے ایام میں عورت پر ضروری ہے کہ درج ذیل امور سے اجتناب کرے:
1: بناوٴ سنگھار نہ کرے2: چوڑیاں یادیگر زیورات نہ پہنے3: خوشبو نہ لگائے4:مہندی نہ لگائے5: ریشمی، رنگے ہوئے اور پھول دار اچھے کپڑے نہ پہنے6: بلاضرورت محض زینت کے لیے سر میں تیل نہ ڈالے7: سرمہ نہ لگائے، اسی طرح عدت کے ایام میں عورت کے لیے بلا ضرورت شدیدہ گھر سے نکلنا جائز نہیں، ہاں اگر کوئی شرعی یا طبعی ضرورت درپیش ہو تو گھر سے باہر جا سکتی ہے ،کام پورا ہوتے ہی گھر واپس آنا ضروری ہے ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved