- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ہمبستری کرنے پر غسل کس وقت واجب ہوگا , کیا صرف عضوخاص کے دخول ہونے پر واجب ہوگا ؟یا ڈسچارج ہونے پر ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
غسل کے واجب ہونے کے لیے پورے عضو مخصوص کا داخل ہونا ضروری نہیں اگر عضو مخصوص کا حشفہ (سپاری) عورت کی شرمگاہ میں داخل ہو جائے تو غسل واجب ہو جائے گا۔انزال(ڈسچارج) ہونا غسل کے وجوب کے لیے ضروری نہیں ۔بس غسل کے وجوب کے لیے حشفہ کا دخول کافی ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved