• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

حالتِ احرام میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے کا حکم

استفتاء

حالاتِ حاضرہ میں وبائی مرض کے دوران عمرہ کرنے والوں کو چہرہ کا ماسک (Face Mask) پہننا کیسا ہے؟ اب تو حکومت کی طرف سے بھی پابندی ہے کہ عمرہ کرنے والے ماسک ضرور پہنیں۔ ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ میرے ایک دوست ہیں جو جدہ سعودی عرب میں رہتے ہیں۔ ان کو اگر عمرہ کرنا ہو تو وہ کیسے کریں؟ برائے مہربانی جواب دے کر ممنون فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر کوئی شخص عذر کی وجہ سے یا بلا عذر اپنے چہرے پر ایک کامل دن یا ایک کامل رات (یعنی 12 گھنٹے) ماسک پہنے رکھے تو اس پر دم واجب ہو گا اور اگر ایک کامل دن یا ایک کامل رات سے کم لیکن ایک گھنٹہ یا اس سے زائد وقت میں ماسک پہنے رکھا تو اس صورت میں دم تو واجب نہیں البتہ صدقہ فطر کی مقدار صدقہ کرنا واجب ہے۔ آپ کے دوست جب عمرہ کریں گے تو ان پر وقت کی مقدار کے مطابق دم یا صدقہ فطر واجب ہو گا۔ البتہ چونکہ ان کا یہ عذر معقول ہے کہ کرونا وائرس سے بچنا مقصود ہے، اس لیے ماسک پہننے کی وجہ سے گناہ نہیں ہو گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved