- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا حائضہ عورت پر تکبیرات تشریق پڑھنا واجب ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
تکبیرات تشریق فرض نماز کے سلام کے بعد پڑھنا واجب ہے۔ حائضہ عورت ان دنوں نماز نہیں پڑھتی اس لیے اس کے حق میں یہ تکبیرات بھی واجب نہیں۔ چونکہ شریعت میں ایامِ تشریق میں تکبیرات کہنے کی ترغیب دی گئی ہے اس لیے حائضہ کو چاہیے کہ مختلف اوقات میں ان تکبیرات کے پڑھنے کا اہتمام کرے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved