• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

غیر محرم خواتین کو قرآن پڑھانے کا حکم

استفتاء

دریافت یہ کرنا ہے کہ غیر محرم مرد غیر محرم خواتین یا لڑکیوں کو پردہ کی حالت میں قرآن کریم پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟راہ نمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غیر محرم سے پڑھنا یا اسے پڑھانا انتہائی پر خطر کام ہے، یہ بہت سے دینی اور اخلاقی مفاسد اور خرابیوں کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے مرد حضرات کے لیے ضروری ہے کہ وہ غیر محرم خواتین کو تعلیم دینے سے بالکل اجتناب کریں۔ خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے تربیت یافتہ پڑھی لکھی معلمات دستیاب ہو جاتی ہیں اس لیے خواتین طالبات کے لیے کسی خاتون معلمہ کا انتظام کیا جا ئے ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved