• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

فرض نماز وں میں مسنون قرأت کی مقدار کیا ہے؟

استفتاء

ایک مسئلہ پوچھنا تھا وہ یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسنون قرأت فرض نمازوں میں کیا تھی؟ فجر ، عشاء ، ظہر، عصر اورمغرب ، ان نمازوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کیا تھی؟ اس بارے میں راہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پنج وقتہ فرض نمازوں میں قرأت کی مسنون مقدار یہ ہے کہ فجر اور ظہر کی نماز میں طِوال مفصّل (سورۃ الحجرات سے سورۃ البروج تک) عصر اور عشاء کی نماز میں اَوساط مفصّل (سورۃ الطارق سے سورۃ البیّنہ تک) اور مغرب میں قِصار مفصّل (سورۃ الزلزال سے سورۃ الناس تک) کی سورت میں سے کوئی سورت پڑھی جائے یا اتنی مقدار کسی اور جگہ سے تلاوت کی جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved