• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ایک احرام میں ایک سے زائد عمرے کرنا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ عمرہ کرنے کے لئے احرام باندھتے ہیں اور اگر اسی احرام سے دوبارہ عمرہ کیا جائے تو کیا حکم ہے یعنی ایک احرام سے 2، 3 عمرے کر لئے جائیں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

احرام دو چادروں کے باندھ لینے کا نام نہیں ہے بلکہ حج یا عمرے کی نیت کرنے اورتلبیہ پڑھ لینے سے آدمی احرام میں داخل ہو جا تا ہے ، البتہ نیت کر لینے کے بعد عام لباس اتار کر اَن سلی چادریں پہننا لا زم ہو جاتا ہے ، اور پھر ارکان حج یا عمرہ ادا کرنے کے بعد حلق یا قصر کرا کے احرام اور اس کی پابندیوں سے آزاد ہو جاتا ہے۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر ایک مرتبہ احرام کی چادر باندھ لینے کے بعد اسی چادر میں کئی مرتبہ عمرے کرتا ہے اور ہر عمرے کے لئےنئی چادر نہیں باندھتا اور میقات سے جا کر نیت کرتا ہے تو اگر چہ وہ احرام کی چادریں نہ کھولےلیکن اس کا ہر عمرہ مکمل ہو جاتا ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی دم لا زم نہیں آ تا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved