• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے والوں کی نماز اور تراویح کی ترتیب

استفتاء

عرض یہ ہے کہ ہماری مقامی مسجد میں 6 رکنی نوجوان کمیٹی بنی ہے جو لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کروائے گی مثلاً صفیں درست کروانا، سنیٹایزر کا استعمال اور مجمع لگانے سے گریز کرنا وغیرہ ۔ پوچھنا یہ تھا کہ یہ ساتھی نماز عشاء اور تراویح کی کیا ترتیب بنائیں؟باقی نمازوں میں تو اجتماعی نماز سے پہلے یا بعد اپنی علیحدہ جماعت کروا لیتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسی صورت میں ایک وقت مقرر کر لیا جائے ۔ اس وقت میں جتنی نمازیں آجائیں ان کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرا دیا جائے اور اس کے بعد جماعت میں شامل ہوا جائے ۔دوسری صورت یہ کہ کمیٹی والے پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل کراوئیں ،اس کے بعد فرض نماز باجماعت پڑھیں اور ساتھ میں تراویح بھی پڑھیں ۔ بہتر یہ ہے کہ کسی حافظ کو امام بنا کر اس کی اقتدا میں تراویح پڑھی جائے تاکہ قرآن پورا ہونے کی سنت بھی ادا ہوجائے اور تراویح باجماعت بھی ہو جائے ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved