- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
دیوالی ،ہولی وغیرہ کے موقع پر مختلف چیزوں کا گفٹ مثلاً مٹھائی،کمبل وغیرہ آتے ہیں ، کیا اس مٹھائی وغیرہ کو کھا سکتے ہیں اور سامان کو استعمال کر سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1: دیوالی جیسے مذہبی تہوار کے موقع پر ان غیر مسلموں کو ہدیہ/ گفٹ دینا جائز نہیں ہے۔2: عام حالات میں اس موقع پر ان کی طرف سے ملنے والے گفٹ کو قبول نہ کریں۔3: اگر گفٹ قبول نہ کرنے سے کسی قسم کے ضرر پہنچنے کا خطرہ ہو تو اس صورت میں وہ گفٹ لے لیں اور بہتر ہے کہ بعد میں کسی مستحق کو دے دیں۔ اگر ضرورت ہو تو وہ چیز خود بھی استعمال کر سکتے ہیں ، بشرطیکہ وہ چیز بتوں کے نام کی نہ ہو اور کھانے کی چیز حلال بھی ہو۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved