- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرا سوال یہ ہے کہ موجودہ دور میں لوگوں کو اچھائی کی تبلیغ کرنا اور برائی سے منع کرنا فرضِ عین ہے یا فرضِ کفایہ ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اَمْر بالمعروف اور نَہْی عَنِ المُنکَر یعنی لوگوں کو اچھائی کی دعوت دینا اور برے کاموں سے روکنا شرعاً فرض کفایہ ہے، بعض مسلمانوں کی طرف سے یہ فریضہ ادا کرنے سے باقی افراد سے ذمہ داری ساقط ہو جائے گی۔امام ابو عبد الله محمد بن احمد بن ابی بكر الأنصاری القرطبی رحمہ اللہ (ت: 671 ھـ) لکھتے ہیں:“قلت : القول الأول أصح ؛ فإنه يدل على أن الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر فرض على الكفاية”(الجامع لأحكام القرآن تحت سورۃ آل عمران:104)
ترجمہ: “میں کہتا ہوں، پہلا قول زیادہ صحیح ہے(یہ کہ آیت میں “مِنْ” تبعیض کے لیے ہے۔) بلاشبہ آیت میں “مِنْ” تبعیض کے لیے ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر فرض کفایہ ہے”۔لیکن یاد رکھیں کہ اپنے نفس کا تزکیہ کرنا، اپنے آپ کو گناہوں سے بچانااور رذائل سے پاک کرنا فرضِ عین ہے۔
واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved