- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
سوال یہ ہے کہ کیا کریپٹو کرنسی ( cryptocurrency) جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کریپٹو کرنسی ( cryptocurrency) حقیقی کرنسی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فرضی کرنسی ہے، خارج میں اس کا کوئی وجود نہیں ہوتا، محض اکاؤنٹ میں کچھ عدد آ جاتے ہیں، اس لیے اس پر عام کرنسی (روپے، ڈالر، ریال وغیرہ) کی طرح قبضہ بھی نہیں کیا جا سکتا، اس بناء پر شریعت کی رو سےیہ کریپٹو کرنسی مال نہیں ہے۔ لہٰذا کریپٹو کرنسی کے ذریعے چلنے والے کسی کاروبار میں شریک ہونا اور رقم انویسٹ کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved