- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میری عمر 14 سال ہےاور میں ڈاکٹر بننے کی خواہش مند ہوں، لیکن ہماری طرف (کو ایجوکیشن ) ہے ہر جگہ، کہیں پر بھی صرف لڑکیوں کا کالج نہیں ہے، سب اکٹھے پڑھتے ہیں۔ جو لڑکیاں حجاب کرتی ہیں وہ پردے کے ساتھ ہی پڑھتی ہیں، تو ایسے ماحول میں پڑھنا ہماری مجبوری ہے، تو اگر ہم اپنا اور اپنے پردے کا مکمل خیال کرتے ہوئے ” کو ایجوکیشن” سسٹم میں پڑھیں تو اس کی گنجائش ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شرعی حدود و قیود کو ملحوظ رکھتے ہوئے دنیوی علوم و فنون کو سیکھنے کی گنجائش ہے، آپ اگر غیر شرعی افعال و اقوال سے مکمل طور پر بچتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں تو ٹھیک ہے۔ اس میں یہ امور ملحوظ رکھیں کہ حجاب مکمل ہو،اپنے مرد ٹیچرز کے ساتھ غیر ضروری گفتگو نہ ہو، اس ماحول میں کہیں بھی دینی اعمال اور اخلاقی اَقدار پامال نہ ہونے پائیں۔ یاد رکھیں کہ گناہوں سےہر حال میں بچنا فرض ہے اور دنیوی فنون سیکھنا محض وقت اور دنیا کی ضرورت ہے، اس لیے جہاں کہیں گناہ میں ملوّث ہونے کا خطرہ ہو اس جگہ اور موقع سے بچنا ضروری ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved