- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کچھ لوگ جو صاحبِ نصاب نہیں لیکن مل کر ایک بکرا لیں اور اس کو کسی ایک کے نام قربانی دینا چاہیں تو کیا یہ درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چند افراد اگر کسی ایک فرد کی طرف سے قربانی کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں لیکن طریقہ کار یہ ہو کہ جس شخص کی طرف سے قربانی کرنا چاہتے ہیں اپنے اپنے پیسے اس شخص کی ملکیت کریں اور وہ شخص قربانی کرے۔ اگر کسی مرحوم کی طرف سے کرنا چاہتے ہوں تو اپنے اپنے پیسے کسی ایک فرد کی ملکیت کریں اور وہ ایک فرد قربانی کرے اور جن کو ایصالِ ثواب کرنا ہو انہیں ایصال ثواب کر دے۔ جو ترتیب مناسب لگے اسی کے مطابق عمل کر لیا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved