- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ہمارا کاروبار کیبل کنکشن کاہے جس کے ذریعے سے ٹی وی پر نیوز کھیل اورفلموں کے باقی چینل آتے ہیں، لہٰذا آپ سے دریافت کرنا ہے کہ اس تجارت کا شرعاً کیا حکم ہے؟ اسی طرح انٹر نیٹ کنکشن کا شرعاً کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
انٹر نیٹ اور کیبل کا استعمال جائز کاموں میں بھی ہوتا ہے، لہٰذا ان کی سروس فراہم کرنے اور کنکشن دینے کا کاروبار کرنا جائز ہے۔ جو لوگ ان کا غلط استعمال کرتے ہیں وہ اپنے گناہ کے خود ذمہ دار ہوں گے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved