- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرے بیٹے نگاہِ مصطفیٰ نے غصہ کی حالت میں اپنی بیوی مسکان خالد سے کہا: میرا موبائل دے دو ، نہیں تو فارغ کر دوں گا۔ واضح رہے کہ ابھی تک فون انہوں نے واپس نہیں کیا۔اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں طلاق ہوئی ہے یا نہیں ہوئی ، کیا حکم ہے؟نوٹ: مسکان خالد سے بیان لیا گیا، اس کا بیان یہ تھا کہ میرے شوہر نے یہ الفاظ بولے: فون دے دو، ورنہ میں تجھے فارغ کر دوں گا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو الفاظ بولے گئے ہیں ان کے ذریعے سے نگاہِ مصطفیٰ کی بیوی مسکان خالد پر طلاق واقع نہیں ہوئی۔ پہلے والا نکاح بدستور باقی ہے، دونوں اکٹھے رہ سکتے ہیں۔ آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved