• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

بیوی سے کہا اگر آپ کی طرف سے یہ کام ہوا تو مجھ پر حرام ہو گی، اس کا کیا حکم ہے؟

استفتاء

مسئلہ کو بیان کرنے سے پہلے سنیپ چیٹ اسٹریک کی تعریف پیش کرتا ہوں:‎”اسٹرییک ایک خاص خصوصیت ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ اور آپ کا دوست مسلسل کئی دنوں تک ایک دوسرے کوتصویر یا ویڈیوبھیج رہے ہیں۔“‎میرا نکاح پچھلے رمضان میں ہوا ہے، لیکن رخصتی نہیں ہوئی۔ ہم اکیلے میں مل چکے ہیں، بوس و کنار ہو چکا ہے، لیکن جو اصل ازدواجی تعلق ہے وہ قائم نہیں ہوا، حالانکہ ہمارے پاس موقع تھا۔‎میری بیوی اسنیپ چیٹ استعمال کرتی تھیں۔ ایک دن انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کی فرینڈ لسٹ میں ایک لڑکی کا اسنیپ چیٹ دراصل کوئی اور لڑکا استعمال کر رہا تھا اور میری بیوی کو اس بات کی خبر نہیں تھی۔ اس بات پر میں نے ان سے کہا، حالانکہ میری کوئی نیت نہیں تھی، کہ:”اگر آج کے بعد آپ نے میرے سوا کسی کو بھی اسٹرییک بھیجی تو آپ مجھ پر حرام ہو جائیں گی“۔جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا، میری کوئی نیت نہیں تھی ایسی بات کرنے کی، لیکن جب مجھے اندازہ ہوا کہ بات کرنے کے بعد کچھ غلط بول دیا ہے، اسے روکنے کے لیے میں نے یہ اگلے والے جملہ کہا۔‎پھر اُس کے بعد کہا۔Pashto script : دا به حرام وي، ګواریUrdu translation: یہ حرام ہو گا، ہوشیار رہو / خیال رکھو‎آخر میں میں نے کہا کہ اب تم نے جسم کے کسی عضو کو—چاہے وہ چہرہ ہو یا ہاتھ—نہیں بھیجنا، ورنہ “حرام” کا مطلب سجھتی ہو آپ۔اس حوالے سے میرے چند سوالات ہیں:پہلا سوال: کیا یہ شرط اب صرف سنیپ چیٹ کے اسٹریک تک محدود ہوگی یا یہ اب واٹس ایپ کی ویڈیو/تصویر اور ویڈیو کال پر بھی لاگو ہوگی؟دوسرا سوال: کیا یہ شرط ایک ہی بار کے لیے ہے یا اب اگر وہ یہ کام بار بار کریں گی تو اس کے مطابق جو حکم ہے وہ ہمیشہ نافذ ہوتا رہے گا؟تیسرا سوال: کیا اگر کوئی اور بھی تصویر یا ویڈیو لے اور کسی کو بھیجے تو یہ شرط پھر بھی پوری ہوگی؟چوتھا سوال : اگر میں نےPashto script : دا به حرام وي، ګواریUrdu translation: یہ حرام ہو گا، ہوشیار رہو / خیال رکھوکے ساتھ یہ بھی کہا ہو:Pashto script : دا به حرام شي، پوه شوېUrdu translation: یہ حرام ہو جائے گا، سمجھ گئی؟تو پھر کیا حکم ہے؟پانچواں سوال: اگر چوتھے سوال کے الفاظ مندرجہ ذیل ہوں تو پھر کیا حکم ہوگا؟Pashto script: دا به حرام شي، ګواریUrdu translation: یہ حرام ہو جائے گا، ہوشیار رہو / خیال رکھوکے ساتھ یہ بھی کہا ہو:Pashto script: دا به حرام وي، پوه شوېUrdu translation: یہ حرام ہو گا، سمجھ گئی؟‎میں ایک دفعہ پھر واضح کر دوں کہ میری طلاق کی کوئی نیت نہیں تھی، اللہ کو حاضر و ناظر جان کر یہ بات کہتا ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چند باتیں سمجھ لیجیے جن میں آپ کےتمام سوالات کا جواب بھی موجود ہے۔[1]: ہمارے عرف میں لفظ ”حرام“ طلاق میں صریح بائن بن چکا ہے ۔ ”صریح“ کا مطلب ہے کہ بغیر نیت کے بھی یہ لفظ بولا جائے تو طلاق واقع ہو جاتی ہے اور ”بائن“ کا مطلب ہے کہ اس سے طلاق بائن واقع ہوتی ہے، رجعی واقع نہیں ہوتی۔[2]: اگر طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کیا جائے یعنی جوڑا جائے تو جب تک وہ شرط پوری نہیں ہوگی تب تک طلاق واقع نہیں ہوتی۔[3]: شرط کے ساتھ طلاق معلق ہونے والی صورت میں ایک مرتبہ شرط پوری ہو جانے سے طلاق ہو جاتی ہے، دوبارہ وہ کام کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔ ہاں اگر شرط میں یوں کہا ہو کہ:اگر آپ نے ایک بار یہ کام کیا تو طلاق ، دوسری بار کیا تو طلاق ، تیسری بار کیا تو طلاق یعنی شرط لگائی جتنی بار کام کیا اتنی طلاقیں ، تو اس صورت میں دوسری اور تیسری بار کام کرنے سے بھی طلاق واقع ہو جائے گی[4]: مقصد چونکہ ویڈیو یا تصویر کو کسی اور کے پاس بھیجنے سے روکنا ہے، اس لیے یہ حکم سنیپ چیٹ کے اسٹریک تک محدود نہ ہوگا بلکہ واٹس ایپ / ٹک ٹاک وغیرہ کی ویڈیو/تصویر پر بھی یہ حکم لاگو ہوگا۔[5]: آپ کی اہلیہ یہ چیزیں بھیجیے گی تب طلاق حکم ہو گا ، ان کے علاوہ کسی اور کی طرف سے بھیجے جانے پر طلاق واقع نہ ہو گی، کیوں کہ شرط کا تعلق آپ کی منکوحہ کے ساتھ ہے۔[6]: سوال نمبر چار اور پانچ میں جو الفاظ درج ہیں ان سب کا ایک ہی حکم ہے۔ الفاظ کے بدلنے سے حکم میں فرق نہیں۔[7]: ابھی آپ کی منکوحہ پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، لیکن اگر اس نے آپ کے علاوہ کسی اور کو اپنی مکمل تصویر (پورے چہرے کی) یا جزوی تصویر(ہاتھ ، بازو وغیرہ کی) یا ویڈیو بھیجی تو اس سے ایک طلاق بائن واقع ہو جائے گی اور نکاح ٹوٹ جائے گا۔اس کے بعد آپ دونوں باہمی رضامندی سے گواہوں کی موجودگی میں نیا حق مہر طے کر کے نکاح کر سکیں گے اور آئندہ آپ کو مزید دو طلاقوں کا حق حاصل ہو گا۔ اس نئے نکاح کے بعد دوبارہ وہ کام کرنے سے مزید کوئی طلاق واقع نہ ہو گی۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved