• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اوابین کی فضیلت اور تعداد رکعات

استفتاء

عرض یہ ہے کہ1: صلوة الاوابين کی فضیلت بیان فرما دیں2: کیا اوابین کی چھ رکعتوں میں مغرب کے دو سنت اور دو نفل بھی شامل ہیں؟ یعنی دو سنت مغرب کے اور دو نفل اور دو نفل مزید؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

: عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلّٰی بَعْدَالْمَغْرَبِ سِتَّ رَکْعَاتٍ لَمْ یَتَکَلَّمْ فِیْمَابَیْنَھُنَّ بِسُوْئٍ عُدِلْنَ لَہٗ بِعِبَادَۃِ ثِنْتَیْ عَشَرَۃَ سَنَۃً۔(جامع الترمذی ج 1ص98 ،سنن ابن ماجۃ ج 1ص98)
ترجمہ :حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھیں اور ان کے درمیان کوئی بری بات نہیں کی تو اسے بارہ سال کی عبادت کا ثواب ملے گا۔:21. بہتر یہی ہے کہ مغرب کی دو سنتوں اور نفل کے علاوہ چھ رکعتیں پڑھی2. اگر وقت کم ہو تو سنت مؤکدہ کے علاوہ دو دو رکعت کرکے چھ رکعت مزید پڑھ لینے سے بھی اوابین کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔3. اگر مزید وقت کم ہو تو مغرب کی دو سنتوں سمیت کل چھ رکعت پڑھ لی جائیں یعنی دو سنتے ہیں پھر دو رکعت نفل پھر دو رکعت نفل اسی طرح کل چھ رکعت ہو جائیں انشاءاللہ اس سے بھی اوابین کا اجر مل جائے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved