- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عورت کو نماز میں قیام کی حالت میں پاؤں کے درمیان کتنا فاصلہ رکھنا چاہیے ؟ ایڑیاں ملی رہیں اور آگے پاؤں کی جانب چار انگل کا فاصلہ رکھنا یہ کیا مستحب ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
وَيَنْبَغِيْ أَنْ يَكُوْنَ بَيْنَ قَدَمَيْهِ أَرْبَعُ أَصَابِعَ فِيْ قِيَامِهٖ ۔
فتاوٰی ہندیہ :ج1 ص 81 باب الصلوٰۃ
ترجمہ: اور مناسب یہ ہے کہ قیام (نماز میں کھڑے ہونے) کی حالت میں اس(نمازی) کے دونوں قدموں کے درمیان چار انگلیوں کے برابر فاصلہ ہو ۔
فقہائے کرام رحمہم اللہ نے مرد و زن کی نماز کے طریقۂِ ادائیگی میں بہت سے امور میں فرق کو بیان کیاہے، مگر قیام کی حالت میں دونوں پاؤں کے درمیان فاصلہ رکھنے میں فرق کو کسی نے بیان نہیں کیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جو حکم مرد کا ہے وہی عورت کا ہے، مرد و زن دونوں کے لیے یہ حکم یکساں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved