- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا عورت اپنے خاص ایام میں تینوں قل دعا کی نیت سے پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عورت کے لئےاپنے مخصوص ایام (حیض،نفاس کے دنوں)میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا جائز نہیں۔ البتہ وہ سورتیں یا آیات جن کا مضمون حمد وثناء یا دعا پر مشتمل ہو تو انہیں دعا اور وظیفہ کی نیت سے پڑھنا جائز ہے۔ اس لیے تینوں قل عذر کی حالت میں دعا کی نیت سے پڑھنے کی اجازت ہے کیونکہ ان کا مضمون حمد و ثناء اور دعا پر مشتمل ہے۔علامہ محمد امین ابن عابدین الشامی (ت1252ھ) لکھتے ہیں:
قرأ الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم يرد القراءة لا بأس به.(رد المحتار مع الدر المختار: ج1 ص172)ترجمہ: سورۃ الفاتحہ یا قرآن کریم کی ان آیات کو جن کا مضمون دعا پر مشتمل ہے دعا کی نیت سے پڑھا جائے -بشرطیکہ قرات کی نیت نہ ہو- تو اس میں کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved