• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اٹیچ باتھ روم میں دعا پڑھنے کا طریقہ

استفتاء

آج کل گھروں میں واش روم اور باتھ روم عموماً ایک ساتھ (اٹیچ) ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں اگر کوئی شخص نہانے کی جگہ پر وضو کرے یا کپڑے پہنے تو کیا وہ وضو کی دعا یا کپڑے پہننے کی دعا زبان سے پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر اٹیچ باتھ روم میں غسل خانہ اور بیت الخلاء الگ الگ ہوں، مثلاً دونوں کے درمیان دیوار، پارٹیشن یا پردہ ہو اور غسل والے حصے میں بیت الخلاء کی بدبو یا اس کا اثر محسوس نہ ہوتا ہو، تو غسل خانے کے حصے میں وضو کرتے وقت یا کپڑے پہنتے ہوئے دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں، البتہ آہستہ آواز میں پڑھنا بہتر ہے، بلند آواز سے نہ پڑھے۔لیکن اگر بیت الخلاء اور غسل خانہ باقاعدہ طور پر جدا نہ ہوں، یا پورا کمرہ عملاً بیت الخلاء ہی کے حکم میں ہو، تو ایسی جگہ زبان سے دعا پڑھنے کے بجائے صرف دل میں دعا پڑھ لی جائے، زبان سے الفاظ ادا نہ کیے جائیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved