• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

عقدِ مضاربت میں فریقین کا چند ماہ تک نفع تقسیم نہ کرنے کی شرط لگانا کیسا ہے؟

استفتاء

دو آدمی آپس میں عقد مضاربت کرنا چاہتے ہیں، نفع کی شرح بھی متعین کر یں گے، لیکن ساتھ ہی یہ شرط لگا نا چاہتے ہیں کہ چند ماہ مثلاً چھ ماہ تک ہم دونوں نفع تقسیم نہیں کریں گے بلکہ یہ سارا پیسہ کاروبار کے اندر ہی لگاتے رہیں گے۔ کیا اس طرح کی شرط لگانا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ شرط فاسد ہے، عقد میں یہ شرط نہ لگائی جائے۔اگر وہ کاروبار کے اندر باہمی اعتماد میں اضافہ چاہتے ہیں اور کاروبار کو مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ چند ماہ تک نفع تقسیم نہ کرنے والی شرط نہ لگائیں بلکہ طے شدہ شرح کے مطابق اپنا اپنا نفع لے لیا کریں، اور بعد میں وہ رقم کاروبار میں شامل کر لیا کریں۔ اس طریقہ سے شرعی طور پر کسی فساد کے بغیر کاروباری مقصد حاصل ہو جائے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved