• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اپنا وراثتی حق بھائی کو دینے کے بعد دوبارہ مطالبہ کرنے کا حکم

استفتاء

عرض یہ ہے کہ ‎والدین کا سایہ سرسے بچپن میں ہی اٹھ گیا تھا 5بہنوں کا ایک چھوٹا بھائی تھا ۔بھائی نے بہنوں کی شادی بیاہ بھی کر دی ۔ بہنوں کا جو اپنا حصہ تھا اپنے بھائی کے نام انتقال کروا دیا تھا اب ان کی اولاد بھی جوان ہوگئی اور ان میں سے اب ایک بہن اپنے حصے کا مطالبہ کررہی ہے جب کہ پہلے سب بہنوں نے بھائی کو اپنا حصہ دے دیا تھا ۔اب بھائی کے ذمہ بہن کا حق لوٹانا ضروری ہے یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بہنوں نےاپنا حصہ لینے کے بعد خوشی سے اپنا حصہ اپنے بھائی کو منتقل کر دیا تھا تو اس صورت میں دوبارہ مطالبہ کرنا درست نہیں۔ اگر بہنوں کو اپنا حق نہیں ملا تھا، وہ حصہ ان کی ملکیت میں ان کے قبضہ میں نہیں دیا گیا تھا۔ پھر انہوں نے اپنے بھائی کو دے دیا تھا تو اس صورت میں واپسی کا مطالبہ کرنا درست ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved