- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے بارے میں کیا عقیدہ رکھیں کہ وہ مسلمان تھے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
[۱]: علامہ زاہد بن الحسن الکوثری (ت1371ھ) نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی کتاب ”الفقہ الاکبر“ کے دو نسخوں کا تذکرہ کیا ہے جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے صاحبِ فطرت و صاحبِ ایمان ہونے کا ذکر موجود ہے۔ الفاظ یہ ہیں:پہلا نسخہ:ووالدا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ماتا علی ا لفطرۃ.ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کا انتقال حالتِ فطرت پر ہوا ۔دوسرا نسخہ:ووالدا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ما ماتا علی ا لکفر.ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کا انتقال حالت کفر میں نہیں ہوا۔(تعلیق الکوثری علی کتاب العالم والمتعلم لابی حنیفۃ: ص7 ص8)
ان دونوں نسخوں سے امام اعظم رحمہ اللہ کا عقیدہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کی وفات فطرت پر ہوئی، حالتِ کفر پر نہیں ہوئی۔[۲]: علامہ جلال الدین عبد الرحمٰن بن ابی بکر سیوطی (ت911 ھ) نے اس مسئلہ پر چھ رسائل تحریر فرمائے ہیں جن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے ایمان کو ثابت کیا ہے۔ رسائل یہ ہیں:1: المقامۃ السندسیۃ فی النسبۃ المصطفویۃ
2: الدرج المنیفۃ فی الآباء الشریفۃ
3: مسالک الحنفاء فی والدی المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
4: نشر العلمین المنیفین فی احیاء الابوین الشریفین
5: التعظیم والمنۃ فی ان ابوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الجنۃ
6: السبیل الجلیۃ فی الآباء العلیۃ
یہ چھ رسائل ”الکمتبۃ العصریۃ بیروت“ سے ایک جلد میں شائع ہو چکے ہیں۔اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے بارے میں مومن ہونے کا عقیدہ رکھنا چاہیے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved