- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
پوچھنا تھا کہ میں چائنہ میں بیالوجی پڑھاتا ہوں ۔ پڑھانے کے اوقات بہت سہل ہیں اللہ کے کرم سے۔ کافی وقت بچ جاتا ہے۔ تو کیا میں اس وقت میں درود شریف پڑھ سکتا ہوں ۔ رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جی ہاں، آپ اس وقت میں درود شریف پڑھ سکتے ہیں۔ ایسے امور کے بارے میں اصول یہ ہے کہ کسی نفلی عبادت کو اسی وقت درست قرار دیا جاتا ہے جب اس سے آپ کے سپرد کردہ فرائض اور ذمہ داریاں متاثر نہ ہوں۔چونکہ آپ نے وضاحت کی ہے کہ تدریسی اوقات سہل ہیں، وقت بچ جاتا ہے اور پڑھانے یا ذمہ داریوں میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا اس لیے اس فارغ وقت میں درود شریف پڑھنا باعث اجر و ثواب ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved