• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

اوابین کے نوافل سنتوں سمیت چھ رکعات ہیں

استفتاء

عرض یہ ہے کہ کیامغرب کی آخر کی دو رکعت نفل نماز میں اوابین کی نیت کر سکتے ہیں؟اور باقی اوابین کی چار رکعت اور پڑھ کر چھ مکمل کر لیں؟ یا مغرب کی پوری 7 رکعت ادا کرنے کے بعد ہی الگ سے 6 رکعت اوابین ادا کرنا ضروری ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1. بہتر یہی ہے کہ مغرب کی دو سنتوں اور نفل کے علاوہ چھ رکعتیں پڑھی2. اگر وقت کم ہو تو سنت مؤکدہ کے علاوہ دو دو رکعت کرکے چھ رکعت مزید پڑھ لینے سے بھی اوابین کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔3. اگر مزید وقت کم ہو تو مغرب کی دو سنتوں سمیت کل چھ رکعت پڑھ لی جائیں یعنی دو سنتے ہیں پھر دو رکعت نفل پھر دو رکعت نفل اسی طرح کل چھ رکعت ہو جائیں انشاءاللہ اس سے بھی اوابین کا اجر مل جائے گا۔واللہ اعلم بالصواب

© Copyright 2025, All Rights Reserved