- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اہل بدعت کی مسجد میں چندہ دینا کیسا ہےاور ان کے ہاں رشتہ کرنا کیسا ہے ؟میری چھوٹی ہمشیرہ کے لیے اہل بدعت کے گھر سے رشتہ آیا ہے ؟رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1) اہل بدعت کو چندہ دینا درست نہیں کیونکہ وہ اس کو بدعات کی اشاعت و ترویج میں استعمال کریں گے(2) اگر اہل بدعت ایسے ہوں کہ جن کے عقائد کفریہ حد تک پہنچ چکے ہیں تو ان کو رشتہ دینا یا لینا جائز نہیں(3) اگر ان کے عقائد کفریہ حد تک نہ ہوں لیکن بدعت میں مبتلا ہوں تو ان کو رشتہ دینے سے احتیاط ضروری ہے کیونکہ رشتہ دینے سے لڑکی کے عقائد بگڑنے اور ائندہ نسل کے عقائد و اخلاق میں بگاڑ انے کا قوی خدشہ ہے لہذا کوشش کریں کہ صحیح العقیدہ مسلمان سے رشتہ جوڑیں۔واللہ اعلم بالصواب
© Copyright 2025, All Rights Reserved